لکھنؤ،29جولائی (یواین آئی )بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کے قد آور رہنما نسیم الدین صدیقی کی گرفتاری کے مطالبے کو درکنار کرتے ہوئے پارٹی نے ان کا قد مزید بڑھا دیا ہے۔
بی ایس پی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اب
انہیں پوری ریاست میں مسلمانوں کو پارٹی سے جوڑنے کی ذمہ داری دی گئی ہے ۔
اس کے ساتھ ہی ان کے بیٹے افضل صدیقی کو ریاست کے کل 18میں سے چھ بلاکس میں مسلمانوں کے درمیان جانے اور انہیں بی ایس پی سے جوڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔